ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / صرف بجٹ الاٹمنٹ سے صاف ہندوستان کے ہدف کو حاصل نہیں کیا جا سکتا: مودی

صرف بجٹ الاٹمنٹ سے صاف ہندوستان کے ہدف کو حاصل نہیں کیا جا سکتا: مودی

Fri, 30 Sep 2016 18:09:29  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نوآبادیاتی حکومت کے خلاف مہاتما گاندھی کے ستیہ گرہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سوچھ بھارت کے لیے ستیہ گرہ تحریک چلانے کی وکالت کی اور کہا کہ صرف بجٹ الاٹ کر دینے سے صاف ہندوستان کے ہدف کو حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔سڑکوں اور دیگر مقامات پر گندگی کی تصاویر جاری کرکے اپنی طرف سے شروع کی گئی صاف ہندوستان مہم کے ناکام ہونے کا دعوی کرنے والوں پر چٹکی لیتے ہوئے مودی نے کہا کہ انہیں اس بات سے اطمینان ہے کہ کم سے کم صاف صفائی کے بارے میں لوگوں میں اب بیداری تو پیدا ہوئی ہے۔صاف ہندوستان مہم کے دو سال مکمل ہونے پر منعقد ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ صفائی مہم کے بعد مجھ سے سڑکوں پر پھیلی گندگی کے بارے میں اکثر سوال پوچھے جاتے تھے، لیکن مجھے اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے ،کیوں کہ کم از کم اپنے آس پاس صاف صفائی کے بارے میں لوگوں کی بیداری خوش آئند علامت ہے۔صاف وستھرائی کا موازنہ الوہیت سے کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی مقامات پر گندگی کو کمپوسٹ میں تبدیل کیا جانا چاہیے ۔مودی نے کہا کہ لوگ جہاں کچرے کے ڈھیر کو ناپسند کرتے ہیں، وہیں انہوں نے صاف صفائی کو اپنی عادت نہیں بنایا ہے۔


Share: